Sunday, April 19, 2026
 

رحیم یار خان؛ سر کی قیمت ایک کروڑ ، کچے کے انتہائی مطلوب ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیا

 



پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس  اور ملیٹری انٹیلیجنس نے مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران کچہ کے انتہائی مطلوب ڈاکو احمد بکھران نے ہتھیار ڈال دیے، جن کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں ایریا کے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرنڈر کر دیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکو  احمد بکھرانی پر ایک کروڑ روپے سر کی قیمت مقرر تھی جبکہ اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ کچہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 66 خطرناک ڈاکو ہلاک، 101 زخمی حالت میں گرفتار اور 20  ہتھیار ڈال چکے ہیں تاہم کچہ ایریا کے آخری ڈاکو کی گرفتاری اور سرنڈر تک آپریشن جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے آئی جی عبدالکریم نے ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام زمانہ ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل