Loading
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تحت دور دراز علاقوں میں 4 جی سروس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 47 نئے 4جی ٹاورز نصب کر رہا ہے، جن میں سے 11 ٹاورز پہلے ہی فعال کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 4جی سروس کو بہتر بنانے کے لیے 87 میں سے 53 سائٹس کو اپ گریڈ بھی کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد دور افتادہ علاقوں میں جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی اور رابطے کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے، جبکہ یہ کام دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں بہتری سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تعلیم، کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ایس سی او ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت ملک بھر میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل