Loading
ایران کے شہر مناب میں اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے پوپ لیو کو خط لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ پوپ لیو نے معصوم بچوں کی آواز بن کر دنیا کے سامنے امن کا پیغام پہنچایا۔
خط میں متاثرہ خاندانوں نے کہا کہ پوپ لیو کا یہ پیغام کہ ’ہتھیار رکھ دیے جائیں‘ یقیناً عالمی سطح پر سنا جائے گا اور اس سے امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ والدین نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عالمی برادری اس واقعے پر توجہ دے گی۔
متاثرہ والدین نے یہ بھی شکوہ کیا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب تک اس حملے پر کوئی باضابطہ معذرت سامنے نہیں آئی، جس سے ان کے دکھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں مناب کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے نہ صرف انسانی ہمدردی کے جذبات کو ابھارا ہے بلکہ عالمی سطح پر جنگی قوانین اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کو بھی تیز کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل