Loading
پاکستانی سیاستدان شرمیلا فاروقی کراچی کو پیرس قرار دینے کے بعد چھٹیاں منانے کے لیے ترکی پہنچ گئیں جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شرمیلا فاروقی ایک معروف پاکستانی سیاستدان ہیں جو پاکستان پیپلزپارٹی سے اپنی مضبوط وابستگی کے باعث جانی جاتی ہیں۔
وہ ایک معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جو طویل عرصے سے پارٹی کی قیادت اور نظریے سے منسلک رہا ہے۔
View this post on Instagram
شرمیلا فاروقی نے مختلف حیثیتوں میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کراچی کے عوام کی نمائندگی کی ہے۔ ان کی سیاسی توجہ شہری ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر رہی ہے۔
ان کی شادی کاروباری شخصیت حشام ریاض شیخ سے ہوئی ہے اور وہ ایک بیٹے کی ماں ہیں۔
ان دنوں شرمیلا فاروقی ترکی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اور یہ دورہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں کراچی سے متعلق ان کا ایک بیان وائرل ہوا تھا۔
جس میں انہوں نے شہر کا موازنہ پیرس سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دنیا کے کسی بھی شہر پر کراچی کو ترجیح دیتی ہیں۔
درحقیقت، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران شرمیلا نے شہرِ قائد کا موازنہ براہِ راست پیرس سے کردیا تھا، جس پر محفل میں موجود افراد بھی مسکرا اٹھے۔
ان کے شوہر حشام اور بیٹا بھی ترکی میں ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس سفر کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ کراچی کو دنیا کا بہترین شہر قرار دینے کے فوراً بعد وہ بیرونِ ملک چھٹیاں منانے چلی گئیں۔
ایک صارف نے لکھا "وہ پیرس (کراچی) سے استنبول چلی گئی ہیں۔"
ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا "کیا وہ پاکستان کے پیرس میں انجوائے نہیں کر رہیں؟"
ایک صارف نے تبصرہ کیا "واپسی پر صفورا آنے کے بعد کراچی میں رکشے کی سواری ضرور کریں۔"
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل