Monday, April 20, 2026
 

افغان شہری کا فیلڈ مارشل کیلئے عقیدت بھرا پیغام

 



 ننگرہار میں طالبان کے کور ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے افغان شہری نے فیلڈ مارشل کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا۔ افغان شہری کا کہناتھا کہ غربت اور بیروزگاری سے افغانستان کے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ہمیں طالبان سے نجات دلائیں۔ افغان شہری نے فیلڈ مارشل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے آپ کے حالیہ اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے اور ہمیں بھی اپنی پناہ میں رکھے، اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔  افغان شہری نے پرچی پر درج  تحریر کے ذریعے بھی پاکستان اور اسکی عظیم عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل