Loading
سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار وکیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ہائیکورٹ میں سپرہائی وے کاٹھور کی 80 ایکڑ زمین پر قبضے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ اور سرکاری وکلا میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔
جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکلا کے رویے پر شدید اظہار برہمی کیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ سندھ بار کونسل مذکورہ وکیل کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے۔
عدالتی تنبیہ کے باوجود غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ تلخ کلامی سے باز نہیں آئے جس پر عدالت نے اُنہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناع میں 4 مئی تک توسیع بھی کردی۔
غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ پر 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔ غلام اکبرجتوئی نے بھی سرکاری افسران پر زمین کے قبضے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل