Loading
پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان دو ہفتوں پر محیط مشترکہ فوجی مشق “تھنڈر-II” خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں باہمی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دینا تھا۔
مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے انسداد دہشتگردی سے متعلق جدید طریقہ کار، حکمت عملی اور آپریشنل تکنیکوں پر مشترکہ تربیت حاصل کی، جس سے باہمی ہم آہنگی میں نمایاں اضافہ ہوا
اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور مصری اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ تھے، جبکہ مصر کے پیراٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبد الرازق اور مصری دفاعی اتاشی نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشترکہ مشق پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل