Loading
پشاور ہائیکورٹ میں کوہاٹ ڈگری کالج سے لاپتہ ہونے والے کمپیوٹر سائنس لیکچرار کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تاحال گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کی، جبکہ کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی مبینہ طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں کیا ہو رہا ہے، تعلیمی اداروں سے لوگ غائب ہو رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ لیکچرار کو مبینہ طور پر اٹھایا گیا، تعلیمی ماحول میں ایسا ہونا کسی صورت مناسب نہیں۔
چیف جسٹس نے پولیس کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عدالت نے آر پی او کوہاٹ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل