Monday, April 20, 2026
 

شرجیل میمن کی ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری

 



سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں شہروں کے درمیان پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 22 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکارپور اور سکھر کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے درمیان یہ سروس شروع کی جا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن کے مطابق اس منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دے رہی ہے اور جلد مزید شہروں میں بھی اس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس نہ صرف آرام دہ بلکہ محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرے گی، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ عوام کو معیاری، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل