Monday, April 20, 2026
 

مریم نوازکا پنجاب کی بنجر زمینوں کو معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ، منصوبوں میں اہم پیشرفت

 



وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب کی بنجر زمینوں کو معاشی زونز میں تبدیل کرنے کے  شرمپ فارمنگ منصوبوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی بنجر زمینوں کو آباد کر کے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ صوبے میں بلیو اکانومی کے فروغ کے تحت سرگودھا، علی والا اور شاہ گڑھ شرمپ فارمز کے انفراسٹرکچر پر نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سرگودھا شرمپ فارمنگ منصوبے میں 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ 92 فیصد پشتوں کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ اسی طرح 116 ٹیوب ویلوں کی بورنگ مکمل ہو گئی ہے اور پانی کی فراہمی کے نظام کا 92 فیصد کام پایہ تکمیل کے قریب ہے۔ منصوبے کے لیے 365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے کا 100 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ منصوبہ 500 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ سڑکوں، ویئر ہاؤس اور دیگر انفراسٹرکچر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، جس میں متعدد مراحل مکمل ہو چکے ہیں،  علی والا شرمپ اسٹیٹ میں 1267 ایکڑ میں سے 90 فیصد رقبہ کلیئر کیا جا چکا ہے، جبکہ 737 میں سے 642 تالابوں کی کھدائی مکمل ہو گئی ہے۔ ڈرینج سسٹم پر 91 فیصد کام مکمل جبکہ روڈ نیٹ ورک کا سروے اور کلیئرنگ بھی مکمل کر لیا گیا ہے،  شاہ گڑھ شرمپ فارم میں واٹر سپلائی 90 فیصد، الیکٹریفیکیشن 95 فیصد اور رابطہ سڑک کی تعمیر 97 فیصد تک مکمل ہو چکی ہے۔ حکام کے مطابق یہ پاکستان میں سرکاری سطح پر جدید ایکوا کلچر اور شرمپ فارمنگ کا پہلا بڑا منصوبہ ہے، جس کے ذریعے بنجر زمینوں کو قابل استعمال بنانے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے پر پیش رفت کو سراہتے ہوئے تمام ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب کو عالمی معیار کی شرمپ فارمنگ اور ایکوا کلچر کا مرکز بنایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل