Monday, April 20, 2026
 

لاہور میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی، کولنگ کا عمل جاری

 



لاہور کے علاقے ہنجروال کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود کیمیکلز کے باعث آگ کی شدت زیادہ ہے۔ صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 اور پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی جبکہ فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑیاں بھی طلب کرنے کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ادارے مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین انکوائری رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل