Loading
ٹاؤن شپ کے علاقے میں ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے سگنل بند کر کے ٹریفک روکنے اور بھیک مانگنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ملزمان محمد علی چوک ٹاؤن شپ میں ٹریفک سگنل کو بند کرکے ٹریفک روکتے تھے۔ ملزمان ٹریفک روک کر پھول بیچنے کے بہانے شہریوں سے بھیک مانگتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں علی رضا، گل، دلاور اور حمزہ شامل ہین جں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل