Loading
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایسی کارکردگی پر قومی ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بگ بیش لیگ کے دوران میں نے حارث رؤف سے خود کہا تھا کہ ابھی جو میری کارکردگی ہے، اس پر میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ہمت ہار جاؤں۔
انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میں وہی بندہ ہوں جس کے بارے میں آپ لوگوں نے کہا تھا کہ یہ چھکا نہیں مار سکتا۔
محمد رضوان نے کہا کہ ہم انسان ہیں، ہم سے غلطی ہوئی ہے لیکن مجھے کرکٹ سے محبت ہے، مجھے اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، شاید میری محنت کم تھی اس لیے کارکردگی خراب ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کپتان کو خود کہتا رہا ہوں کہ میری کارکردگی اچھی نہیں ہے، میری جگہ کسی اور کو موقع دے دیں۔
Mohammad Rizwan was asked if he should retire from T20 cricket. Here's what he had to say ???? pic.twitter.com/u0h8emrwTO
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 20, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل