Monday, April 20, 2026
 

عالمی مارکیٹ میں زبردست پزیرائی کے بعد پاکستان نے یورو بانڈ کے حجم کو 75 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا

 



پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم بڑھا کر 75 کروڑ ڈالر کر دیا ہےجبکہ پاکستان کو مزید 25 کروڑ ڈالر حاصل ہو گئے ہیں۔ مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد نے ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث اضافی فنڈنگ مل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی چار سال بعدعالمی مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے، پاکستان نے ایک روز پہلے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا۔ خرم شہزاد کے مطابق حکومت کو عالمی سرمایہ کاروں سے توقع سے زیادہ رسپانس ملا، جس سے پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی سے مستقل میں مزید فنڈنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل