Monday, April 20, 2026
 

انشورنس کیلئے ریچھ بن کر حملہ کرنیوالے تین افراد کو سزا

 



امریکا میں ریچھ کا روپ دھار کر مہنگی گاڑیوں پر حملہ کر کے انشورنس کا مطالبہ کرنے والے تین افراد کو سزا سنا دی گئی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں الفیا زکرمن، روبن تمرازین اور واہے مرادخانین کو گزشتہ جمعرات انشورنس فراڈ کا مرتکب قرار دیا گیا اور 180 دن کی قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ معاملے میں ملوث چوتھا فرد ارارت چرکینین کی ابتدائی سنوائی ستمبر میں شیڈول کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاروں افراد نے تین مختلف کمپنیوں کو گاڑیوں پر ہونے والے تین جعلی حملوں کی ویڈیو جمع کرائیں لیکن ایک تحقیقاتی گروپ نے دیکھا کہ رولس رائس پر حملہ کرنے والا ریچھ انسانوں کی طرح چل رہا ہے۔ کیلیفورنیا کی انشورنس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ریکارڈو لارا نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ جو معاملہ ناقابلِ یقین تھا حقیقت میں معاملہ وہی نکلا۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس فراڈ ایک سنجیدہ جرم ہے جو صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور کوئی جرم اتنا معمولی نہیں جس کی تحقیق نہ کی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل