Tuesday, April 21, 2026
 

معاہدے کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کیلیے پابندی لگا دی

 



پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹر ڈاسن شناکا پر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کے لیے ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے کنٹریکٹ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ ایڈیشنز میں کھلاڑی کی اہلیت سے متعلق حتمی فیصلہ جاری کیا گیا، بورڈ نے قرار دیا کہ شناکا کی 21 مارچ 2026 کو ٹورنامنٹ سے یکطرفہ دستبرداری، پلیئر رجسٹریشن کی شرائط اور سہ فریقی معاہدے دونوں کی واضح خلاف ورزی تھی۔ کرکٹر ایسی وجوہات کی بنیاد پر دستبردار ہوئے جوکہ موجودہ معاہداتی فریم ورک میں تسلیم شدہ نہیں تھیں، اگرچہ بورڈ نے باقاعدہ سماعت کے دوران کھلاڑی کی جانب سے اظہارِ افسوس اور پاکستان میں کھیلنے کے جذبے کو مدنظر رکھا تاہم معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث لیگ کی ساکھ اور انفرادیت برقرار رکھنے کیلیے ڈسپلنری کارروائی کو ضروری سمجھا گیا، فوری طور پر نافذ العمل فیصلے کے تحت ڈاسن شناکا کو آئندہ برس شیڈول پی ایس ایل 12 میں شرکت کیلیے نااہل قرار دے دیا گیا۔  پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ڈاسن شناکا کا بیان بھی شامل کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایچ بی ایل، پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر گہرا افسوس کرتا ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل