Tuesday, April 21, 2026
 

لاہور: بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتار

 



لاہور کے علاقے چوہنگ میں بچی پر تشدد کرنے والے بس کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چوہنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے احکامات پر اسپیڈو بس کے کنڈکٹر سجاد علی کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے دورانِ سفر ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل