Tuesday, April 21, 2026
 

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری؛ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا

 



ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جب کہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب 22 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 180 میگاواٹ تک محدود ہے جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ تھرمل بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 900 میگاواٹ تک ہے۔ اس کے علاوہ سولر پاور پلانٹس 420 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار 2 ہزار 880 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید برآں بیگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ونڈ پاور پلانٹس 1380 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار میں واضح فرق کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل