Tuesday, April 21, 2026
 

سندھ حکومت کے فیصلے سے چھوٹے آبادگاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، شرجیل میمن

 



سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گندم فروخت کی حد کا خاتمہ اور فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنا ایک اہم ترین فیصلہ ہے، سندھ حکومت کے فیصلے سے چھوٹے آبادگاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کاشتکار بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پیداوار سرکاری مراکز پر فروخت کر سکیں گے، گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے مقرر کرنا اور خریداری کا ہدف 10 لاکھ میٹرک ٹن رکھنا حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ گندم خریداری مہم کو تیز کرنے اور کم خریداری والے اضلاع میں اقدامات کی ہدایات سے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا، آبادگاروں کو ایک دن کے اندر سندھ بینک کے ذریعے فیول سبسڈی کی فراہمی شفافیت اور کارکردگی کی بہترین مثال ہے، اب تک کروڑوں روپے کی بروقت ادائیگیاں ہاریوں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، آبادگاروں اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں تاکہ انہیں فوری ادائیگی اور حکومتی سہولیات میسر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہاریوں کے مفادات کے تحفظ اور صوبے کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل