Saturday, May 02, 2026
 

پاکستان اور زمبابوے ویمن ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

 



پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ویمن  ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور زمبابوے ویمن ٹیم عبوری کپتان ٹومویلو سیبانڈا نے ٹرافی کی رونمائی کی۔اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز میں بہترین نتائج پیش کرنے کا عزم کیا۔ یاد رہے کہ  پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوٹی سیریز کا انعقاد ہوگا۔ پہلا میچ 12 مئی ،دوسرا میچ 14 مئی اور تیسرا و آخری میچ 15 مئی کو کھیلا جائے گا،دریں اثناسیریز کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیمیں اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں حتمی مشقیں کریں گی، ہفتے کو گرمی کی شدت کے سبب دونوں ٹیموں کی پریکٹس کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور کھلاڑیوں نے ارام کو ترجیح دی تھی۔ واضح رہے کہ سیریز کا مقصد انگلینڈ میں ہونے والے عالمی ٹی ٹونٹی کپ 2026 کے لیے تیاریاں اور بہترین کمبینیشن تیار کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل