Saturday, May 02, 2026
 

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر کام شروع ہوگیا، دو ہفتوں میں شہریوں کو بہتری محسوس ہوگی، شرجیل میمن

 



سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کی شہ رگ ہے، جو شہر کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہونے کے بعد آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر شہریوں کو واضح بہتری محسوس ہوگی اور کوشش کی جا رہی ہے کہ زیرِ تعمیر حصوں کو مرحلہ وار بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میگا پروجیکٹس کی تکمیل کے دوران عوام کو عارضی تکلیف کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے، تاہم حکومت سندھ کو اس صورتحال کا مکمل احساس ہے اور اسی تناظر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے مفادِ عامہ کو ترجیح دیتے ہوئے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مؤثر فیصلے کیے ہیں تاکہ منصوبے کی رفتار اور معیار دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کا ایک اہم عوامی منصوبہ ہے، جس کا مقصد کراچی کے شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل