Saturday, May 02, 2026
 

ٹینس کے عظیم کھلاڑی بیورن بورگ کی پاکستان آمد، کل اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا

 



ٹینس کے عظیم کھلاڑی بیورن بورگ اتوار کی صبح پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،پانچ مرتبہ ومبلڈن اور چھ دفعہ فرنچ اوپن ٹائیٹل جیتنے والے 69 سالہ سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کی  اہلیہ کے ہمراہ تاریخی آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ ضیاء الدین طفیل کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ٹینس آئیکون بیورن بورگ آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 1970 کی دہائی اور 1980 کی ابتدائی مدت میں ٹینس کی دنیا پر حکمرانی  کرنے والے بیورن بورگ  109 ہفتوں تک عالمی نمبر 1 رہے اور 11 گرینڈ سلیم ٹائٹلز سمیت 66 سنگلز ایونٹس جیتے۔ بیورن بورگ کے صاحبزادے پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ٹینس سیریز کے موقع پر پیر کو قومی فیڈریشن کی تقریب میں  بیورن بورگ مہمان خصوصی ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل