Saturday, May 02, 2026
 

وزیراعظم کی پی ایس ایل فائنل کے لیے بہترین اقدامات کی ہدایت

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو  ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل کل لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل