Saturday, May 02, 2026
 

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 6 افراد کی لاشیں برآمد

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 6 نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ چھیپا ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 06 ہوگئی۔  گارڈن فاطمہ جناح اسکول ماہرہ گارڈن کے قریب سے 01 شخص کی لاش برآمد جس کی  شناخت تاحال نہ ہوسکی تاہم عمر 35 سال کے قریب ہے۔ رنچھوڑ لائن الشفاء کلینک کے قریب سے 01 شخص کی لاش برآمد شناخت تاحال نہ ہوسکی  تاہم عمر 30 سال کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ نمائش پیپلز چورنگی کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔  کلفٹن نیلم کالونی گلی نمبر 20 کے قریب گھر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت اسد ولد نذیر عمر 17 سال کے نام سے ہوئی، قیوم آباد KPT برج کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔  اس کے علاوہ سہراب گوٹھ پل کے نیچے سے 35 سالہ شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق تمام لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جو ممکنہ طور پر نشے کی زیادتی اور شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل