Loading
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی۔
بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 8 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیش نظر واسا حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاسی آب کے لیے آپریشنل عملہ فیلڈ میں موجود رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ بعض مقامات پر مزید بارش بھی متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل