Monday, May 04, 2026
 

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کا کئی ایوارڈز پر قبضہ

 



پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ پی ایس ایل 11 کا فائنل قذافی اسٹیڈم لاہور میں کھیلا گیا جس سے قبل شاندار اختتامی تقریب ہوئی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پشاور زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 2 سنچریز کی مدد سے 588 رنز بناکر ایونٹ کے سب سے کامیاب بلے باز قرار پائے اور حنیف محمد کیپ حاصل کیا۔ Babar Azam had a great run this #HBLPSL11 as he is named best batter of the tournament ????#NewEra pic.twitter.com/FX4aVmMl2n — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026 پشاور زلمی کے ہی سفیان مقیم 22 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر رہے اور فضل محمود کیپ حاصل کیا۔ Best Bowler and player of the Tournament award goes to Sufyan Moqim as he dominates #HBLPSL11 with stellar performances ☄️#NewEra pic.twitter.com/iJR6kV6pvL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026 پشاور زلمی کے نوجوان کھلاڑی فرحان یوسف نے بہترین فیلڈر کا اعزاز حاصل کیا۔ ???????????????? ????????????????????, ???????????????????? ????????????????????????????????????! Farhan Yousaf is your Best Fielder of #HBLPSL11 ????????#NewEra pic.twitter.com/Dn9qpca5OF — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026 ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز پشاور زلمی کے کوشل میںڈس نے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ Kusal Mendis shines in #HBLPSL11 with the bat and behind the stumps as he is named best wicketkeeper-batter of the Tournament! ???? #NewEra pic.twitter.com/vDRNZeexCM — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔ A complete package on the field, Shadab Khan dominates as the tournament’s best all-rounder ????????#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/hdIRHN81wz — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026 اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمینیٹر 2 کے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیاب دفاع کرکے حیدر آباد کنگز مین کو فائنل میں پہنچانے والے حنین شاہ بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار پائے۔ A star in the making ???? Hunain Shah is named Emerging Player of #HBLPSL11#NewEra pic.twitter.com/ofDZqqOmEB — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026 اس کے علاوہ آصف یعقوب نے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل