Monday, May 04, 2026
 

حکومت کی ایک اور کامیابی، امریکی قبضے میں ایرانی کارگو وطن واپسی کیلئے پاکستان پہنچ گیا

 



پاکستان نے ایک اور کامیاب سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی قبضے میں ایرانی عملے کے ارکان کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنادیا ہے۔ ترجمان پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر، ضبط کیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز 'ایم وی توسکا' اور اُس پر سوار عملے کے 22 ارکان کو پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔ ان افراد کو جنہیں گزشتہ رات پاکستان لایا گیا، انہیں آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی سمندری حدود کا استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ واپسی ایرانی اور امریکی فریقین کی حمایت کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل