Loading
نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز کی گھر میں گھس کر شہری پر تشدد کی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
سیکیورٹی گارڈز گھر میں گھس کر مکان مالک کو تشدد کرتے اور گھسیٹتے رہے، فوٹیج گھر میں موجود چھوٹے بچے اور خواتین گارڈز سے منت سماجت کرتے رہے۔
ویڈیو میں شہری کا بیٹا ہاتھ جوڑ کر الرحمان گارڈن کے سیکیورٹی گارڈز سے اپنے والد کو چھوڑوانے کے لیے منت سماجت کرتا رہا۔
ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈز شہری کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے گئے۔ ویڈیو میں گارڈز نے مل کر گلی میں شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
گھر والوں کی آہ و بکا کے باوجود سوسائٹی کے گارڈز شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ویڈیو کے مطابق گھر والوں نے کال کی تھی کہ ان کے گھر میں بیٹا اور والد کا جھگڑا ہوا ہے۔
سوسائٹی انتظامیہ کے مطابق جب گارڈز وہاں پہنچے تو گھر کی خواتین نے خود دروازہ کھولا۔ انتظامیہ کے مطابق گارڈز جب جھگڑا چھڑوانے کے لیے گھر میں داخل ہوئے تو گھر کا مالک متاثرہ شہری گارڈز کو اندر دیکھ کر طیش میں آ گیا۔
انتظامیہ کا موقف ہے کہ گھر کے مالک نے سیکیورٹی گارڈ کو گھر میں داخل ہونے پر پہلے تشدد کیا۔ انتظامیہ کے مطابق اپنی جان بچانے کے لیے گارڈز نے دیگر ساتھیوں کو بلایا۔
انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شہری پر تشدد کی ویڈیو میں موجود چار گارڈز کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
متعلقہ پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی کی جانب سے کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ واقعہ ضلع شیخوپورہ کے ایک تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل