Monday, May 04, 2026
 

کراچی بندرگاہ پر کارروائی، غیر قانونی سی مین بکس رکھنے پر جرمانہ عائد

 



ایف آئی اے کی کراچی بندرگاہ پر کارروائی میں غیر قانونی سی مین بکس رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کلیئرنس کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جہاز میں 17 عملہ سوار تھا جن میں 10 بنگلہ دیشی اور 7 بھارتی شہری شامل تھے۔ جہاز عمان کے شہر شناس سے تقریباً 3000 میٹرک ٹن بلیک کاربن آئل لے کر کراچی پہنچا تھا۔ ایف آئی اے ٹیم نے تین بنگلا دیشی عملے کو بغیر درست سی مین بکس کے سفر کرتے ہوئے پایا۔ متعلقہ افراد کے پاس نہ فلیگ اسٹیٹ اور نہ ہی قومی سی مین بکس موجود تھے۔ انہوں نے آئرلینڈ سے جاری کردہ غیر قانونی سی مین بکس پیش کیے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ سی مین بکس آن لائن ٹریننگ کے بعد کورئیر کے ذریعے حاصل کیے گئے۔ جہاز کے ماسٹر کو آگاہ کر کے فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ شپنگ کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے جبکہ ایف آئی اے کی بندرگاہوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل