Loading
امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے ایس ایس یو کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ایس ایس یو اعلیٰ آپریشنل معیار اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون ضروری ہے۔
قونصل جنرل کو کمانڈنٹ ایس ایس یوعامر خان نیازی کی جانب سے بھی یونٹ کے مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیاکہ ایس ایس یو پاکستان کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے۔
مزید برآں ایس ایس یو کے کمانڈوز جدید تربیت یافتہ اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل کی جانب سے فارنرز سیکیورٹی سیل کے اہلکاروں کو شاندار خدمات پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل