Tuesday, May 05, 2026
 

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ

 



آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے اہم اہداف طے کرنے سے متعلق پاکستان کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ابتدائی ورچوئل مشاورت شروع ہوگئی۔ ذرائع وزارتِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ حکومتِ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ رکھے بلکہ مالی بوجھ سے بچنے کے لیے توانائی کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرے۔ آئی ایم ایف  نے تجویز دی کہ مالی بوجھ سے بچنے کے لیے توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، توانائی اور بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ حکومت کو توانائی، بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر عمل کرنے، آئندہ بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ، چھوٹ اور رعایتیں کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور اخراجات مزید کم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں سالانہ کم از کم ایک فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع  نے کہا کہ قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل