Tuesday, May 05, 2026
 

خیبر پختونخوا حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

 



وفاق کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھے جانے پر خیبر پختونخوا حکومت نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کی حکومت ہونے کے باعث وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، 6 مئی کو صوبے بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی جبکہ ایمرجنسی سروسز مستثنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، عمران خان کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا سے ہڑتال میں شرکت کی اپیل کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل