Tuesday, May 05, 2026
 

لاہور میں لفٹ گرنے سے دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ

 



لاہور گلبرگ میں بلیوارڈ میں لفٹ گرنے سے دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملے میں لیبر انسپکٹر آصف ورک اور پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ لیبر انسپکٹر ڈائریکٹوریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں نجی کمپنی کے  خلاف درج کیا گیا۔ ملزمان  میں  اسد مختار اور سائٹ انجینئر راشد شامل ہیں۔ دوسرا مقدمہ  سب انسپکٹر منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مقدمہ میں راشد اور شاہد لفٹ آپریٹرکو نامزد کیا گیا ہے جن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اگر ٹھیک طریقے سے لفٹ لگائی ہوتی تو حادثہ پیش نہ آتا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد عمران افریدی کی نگرانی میں ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ پولیس نے ایس پی ماڈل ٹائون  کی ہدایت پر چھاپے مارے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل