Loading
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے جیسے ہی اوپنر محمود الحسن جوائے کو پویلین کی راہ دکھائی، ویسے ہی وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز صرف 28 ڈبلیو ٹی سی میچز میں حاصل کیا، پاکستانی بولرز میں ان کے قریب ترین نعمان علی ہیں جنہوں نے 20 میچوں میں اب تک 89 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ناتھن لائن کے پاس ہے جنہوں نے 55 میچوں میں 224 شکار کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر پیٹ کمنز ہیں جن کے نام 54 میچوں میں 222 وکٹیں ہیں جبکہ مچل اسٹارک 52 میچوں میں 221 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل