Monday, May 11, 2026
 

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کیلیے اسکواڈ کا اعلان

 



آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تجربہ کار فاسٹ بولرز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ تینوں کھلاڑی آرام کریں گے تاکہ اگست میں شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کی تیاری کر سکیں۔ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کے خلاف 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان اولیور پیک اور آل راؤنڈر لیام اسکاٹ پہلی بار آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ اس کے علاوہ رائیلی میریڈتھ اور بلی اسٹین لیک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں مواقع دینا مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ Key players absent as Australia reveal white-ball squads for upcoming assignments in Pakistan and Bangladesh ????https://t.co/NR20vuKtMU — ICC (@ICC) May 11, 2026 ان کے مطابق مختلف کنڈیشنز میں کھلاڑیوں کو آزمانا آئندہ بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلیس، میتھیو کوہنیمن، مارنس لبوشین، ریلی میریڈیتھ، اولیور پیک، میتھیو رینشا، تنویر سنگھا، لیام اسکاٹ، میٹ شارٹ، بلی اسٹین لیک، ایڈم زیمپا  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل