Monday, May 11, 2026
 

ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

 



جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، انجن سمیت 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی لوپ لائن میں داخل ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، بریک فیل ہونے کے باعث مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑ کر پٹڑی سے باہر آگئی۔ حادثے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور عملے نے موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل