Loading
سہراب گوٹھ نور خان گوٹھ میں گودام کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کرایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کےعلاقے سہراب گوٹھ نور خان گوٹھ گلی نمبرایک کے قریب گودام کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ زخمی ہوگیا جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 3 سالہ صفی اللہ ولد سلمان اور زخمی بچے کی 12 سالہ عثمان ولد ندیم کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ اوسہراب گوٹھ گل بیگ کے مطابق حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والا بچہ نور خان گوٹھ کے ہی رہائشی تھے اورگلی میں کھیل رہے تھے کہ اسی دوران گودام کی کمزور دیوار ان پرگرگئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل