Loading
پنجاب حکومت نے مدارس کے رجسٹریشن نظام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت الگ رجسٹریشن کی شرط نرم کرنے کے لیے قانونی ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن نہیں کرانا پڑے گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے مدارس کی وفاقی رجسٹریشن کو صوبائی سطح پر بھی قانونی حیثیت دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی ڈیٹا کو آپس میں منسلک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جو مدرسہ وفاقی رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ ہوگا، اسے پنجاب میں الگ سے رجسٹرڈ نہیں ہونا پڑے گا۔
حکام محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق علما کرام اور مدارس منتظمین کے ساتھ مشاورت کے بعد ترامیم صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم کے بعد مدارس کو دوہری رجسٹریشن، اضافی کاغذی کارروائی اور الگ ویریفکیشن سے ریلیف ملے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کے مطابق پنجاب کابینہ کو سوسائٹیز ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور منظوری حاصل کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل