Loading
امریکا نے پاکستان کی ثقافتی تاریخ کے 450 سے زائد نوادرات واپس کر دیے ہیں، جنہیں اسلام آباد میں ایک خصوصی نمائش کے دوران پیش کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سرسید میموریل میوزیم میں منعقدہ ’لیگیسی ریٹرنز ہوم‘ نامی نمائش میں ان نوادرات کو عوام کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران پاکستان کے 514 تاریخی نوادرات برآمد کیے جا چکے ہیں جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے۔
وزیر ثقافت اورنگ زیب کھچی نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اسمگل شدہ نوادرات کی واپسی امریکی حکومت اور پاکستانی دفتر خارجہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ کارنامہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کیے گئے باہمی معاہدے کا عملی ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ نمائش میں موجود 150 نوادرات میں گندھارا تہذیب کے شاہکار، بدھا کے مجسمے اور 4 ہزار سال قدیم نوادرات شامل ہیں۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو اپنی سرحدوں پر غیر قانونی طور پر اسمگل کیے جانے والے نوادرات کو امریکی منڈی میں پہنچنے سے قبل ہی روک دیتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل