Thursday, May 14, 2026
 

ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایکشن

 



کراچی میں گرفتار انمول عرف پنکی کے لاہور سے پکڑے جانے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خفیہ ادارے سے اس کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پنکی کے نیٹ ورک سے لے کر درج مقدمے تک تمام تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی ڈی نے بھی معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے، جس کے بعد لاہور میں درج مقدمے میں تفتیش کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے مقدمے میں پنکی کی طلبی کرا کے اسے لاہور لایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمہ کے بھائی ریاض کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم ملزمہ کو اشتہاری قرار نہیں دیا گیا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے مبینہ شوہر اور سابق پولیس انسپکٹر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل