Thursday, May 14, 2026
 

خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کی ضمانت مسترد

 



لاہور ہائیکورٹ میں گینگ ریپ کے ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم محمد احمد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بے گناہ شخص کو قید میں رکھنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل کے مطابق کیس میں دیگر دو ہمراہی ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، لہٰذا عدالت ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔ دوسری جانب وکیل مدعی نے مؤقف اپنایا کہ ان کی بیٹی کو جاننے والے دانیال نے رات گئے ستیانہ روڈ فیصل آباد بلایا۔ ستیانہ روڈ پر پہلے سے موجود گاڑی میں چھ ملزمان موجود تھے، جہاں سے ان کی بیٹی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ وکیل مدعی کے مطابق اس مقام پر پہلے سے چار افراد موجود تھے اور مجموعی طور پر دس افراد نے زیادتی کا ارتکاب کیا۔ متاثرہ نے واقعے کی تفصیل بتائی اور فون پر لوکیشن بھی بھجوائی۔ پولیس نے موقع سے چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ وکیل مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، لہٰذا درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل