Thursday, May 14, 2026
 

چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان

 



چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جس کے تحت ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کم رسک میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد میں بھی نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہل اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ سہولت اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ایس ای سی پی نے اس حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔ نئی اصلاحات کے تحت بینک یا مالیاتی اداروں کے موجودہ صارفین کے لیے کے وائی سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب چھوٹے سرمایہ کاروں کو کے وائی سی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ مزید یہ کہ جدید بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا عمل بھی مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے عمل میں سہولت پیدا ہوگی۔ کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی جانب سے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو کیپٹل مارکیٹ میں شامل کرنا ہے تاکہ عوام سرمایہ کاری، منافع اور پاکستان کی معاشی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل