Loading
لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب لڑکی کو بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق لڑکی کے اغوا کا مقدمہ شیخوپورہ میں درج تھا۔ لاری اڈہ پولیس نے دوران چیکنگ بس میں سوار مشکوک افراد کو چیک کیا، جہاں ملزمان بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ بچی ایک روز قبل درج ہونے والے اغوا کے مقدمے میں مطلوب ہے۔ لاری اڈہ پولیس نے بچی کو اپنی حفاظت میں لے کر نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے مزید تحقیقات اور کارروائی کے لیے بچی سمیت ملزمان کو متعلقہ شیخوپورہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اغوا کے مقدمے میں مطلوب بچی کی بازیابی پر ایس ایچ او لاری اڈہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل