Thursday, May 14, 2026
 

پنکی کیس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پراسیکیوشن میں خامیوں کا اعتراف

 



ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پراسیکیوشن میں موجود خامیوں کا اعتراف کر لیا۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پنکی سمیت اس طرح کے ہائی پروفائل کیسز میں سزائیں کیوں نہیں ہو پاتیں، جس پر آزاد خان نے کہا کہ پراسیکیوشن میں مسائل موجود ہیں تاہم انہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آزاد خان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پنکی کے کیسز کی تفتیش میں کوئی خلا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور کچھ کہہ رہا ہے تو وہ کوتاہی نہیں ہوتی، اصل معاملہ جب عدالت میں جائے گا تو حقائق سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی انویسٹیگیشن جاری ہے اور اس مرحلے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ وہ سندھ ہائیکورٹ اور ججز کی سیکیورٹی سے متعلق معمول کی میٹنگ میں شرکت کے لیے عدالت آئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل