Thursday, May 14, 2026
 

فیصل واوڈا پنکی  کو تمغہ دیے جانے کے منتظر، شاعری بھی کر ڈالی

 



فیصل واوڈا منشیات فروش پنکی کو تمغہ دیے جانے کیے منتظر ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے شاعری بھی کی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔ پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ جب تک… — Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) May 14, 2026 فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری فیصلوں کے بجائے بیوروکریٹس سے فیصلے کرانے سے، جھوٹے الزامات لگانے سے، اپنی نا اہلی چھپانے سے، پوسٹر چپکانے سے، جھوٹے بیانئے بنانے سے، جہاز اڑانے سے اور زبردستی کے جلسے کرانے سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ فیصل واوڈا نے ایک شعر بھی لکھا کہ: یہ تو ابتداء ہے اسکینڈلز کی روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے اسکینڈلز سے ہوتا ہے کیا  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل