Loading
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم کی جانب سے مختلف وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اجلاسوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران اہم قومی معاملات اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے مجموعی طور پر 256 اجلاس کیے۔
ایوان کو بتایا گیا کہ ان اجلاسوں کا مقصد مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانا اور حکومتی امور کو مؤثر بنانا تھا۔
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر سے متعلق 25 اجلاس کیے، تاہم اس کے باوجود ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری کیوں نہ آ سکی۔
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے حکومتی اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اجلاسوں اور پالیسی فیصلوں کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ جو ملک 2022 میں دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہا تھا، آج وہ درست سمت میں گامزن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل