Thursday, May 14, 2026
 

کراچی؛ منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نرگس عرف ملکہ کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور

 



جوڈیشل مجسٹریٹ  ملیرنے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے سے کردیا۔  پولیس نے ملزمہ نرگس عرف ملکہ کو لاکھوں روپے مالیت کی 35 کلو چرس برآمدگی کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے اور ملزمہ کے ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ کہاں سے منشیات خریدتی تھی معلوم کرنا ہے، ملزمہ سے لاکھوں روپے مالیت کی  اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے اور ملزمہ کو قائدآباد پولیس نے خداداد قبرستان سواتی محلے سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سے برآمد ہونے والی چرس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے اور ان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ منشیات کراچی کے مختلف پوش علاقوں میں فروخت کرتی تھی جبکہ ان کے خلاف تھانہ قائد آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل