Loading
اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور سردار قدیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس ختمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اگلی سماعت میں ملزم 342 کا بیان ریکارڈ کروائے گا جبکہ ملزم کیجانب سے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے پر حتمی جرح ہوگی۔
کیس کے دوران مجموعی طور پر استغاثہ کے 28 گواہان پر جرح مکمل کر لئی گئی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل