Thursday, May 14, 2026
 

انتہا پسند مودی اور آرایس ایس کے غنڈوں نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنادی

 



عالمی ریسرچ تنظیم نے بھارت میں اقلیتوں کیخلاف  ظلم وستم پر بی جے پی لیڈر شپ کیخلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹر فاردی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کےایگزیکٹو ڈائریکٹر رقب حمید نے کہا کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی بھارتی انتہاپسند ہندو رہنماؤں اور گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔ عالمی جریدہ ٹی آر ٹی کے مطابق عالمی ریسرچ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے مودی، یوگی آدتیہ ناتھ اورہمانتا بسواکواقلیتوں کے خلاف مظالم کی جڑقرار دیا۔ اقلیتوں پرظلم و تشدد ہندوانتہا پسند تنظیم، آرایس ایس، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے،  بھارت میں ریاستی سطح پر مسلمانوں کیخلاف تشدد اور املاک چھیننے کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔  آسام میں2021 سے2026 تک مسلمانوں کے 22 ہزار سے زائد گھروں کو تباہ اور لاکھوں افراد کو بے دخل کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل