Thursday, May 14, 2026
 

راولپنڈی: غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک شخص گرفتار

 



راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور بعد ازاں فرار ہوگیا تھا۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس مظلوم کی وارث ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل